15 جون 2009 - 19:30

مصطفی محمدنجار نے قیام امن اور دہشتگردوں سے نمٹنےکے سلسلے میں پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کوفیصلہ کن قراردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ سہ روزہ مذاکرات میں طے پایا کہ مستقبل قریب میں سرحدوں کوکنٹرول کرنے اور دہشتگردانہ اقدامات کو روکنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان اطلاعات فراہم کرنے اور جامع سیکورٹی کے سلسلے میں معاہدے پر دستخط ہو۔ محمد نجار نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی وسیکورٹی حکام کے ساتھ اطلاعات اور سیکورٹی کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون ، سرحد سے مسلح شرپسندوں کی رفت وآمد منشیات اور اسلحے کے اسمگلروں کے خلاف بھرپورجدوجہد ، منی لانڈرنگ اور انسانوں کی اسمگنگ جیسے اہم موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ ایران کے وزیرداخلہ جمعہ کے دن ریگی دہشتگرد گروہ کے عناصرکو تحویل میں لینے اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں اسلام آباد کے تعاون کا جائزہ لینے کیلئےایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر تھے۔